بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ہفتہ 18 مئی کو دبئی میں منعقدہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بین الاقوامی اداروں کی توجہ و شراکت داری کیلئے بلوچستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکا کو آگاہ کیا ہے، بلوچ بھائی چاہے شمالی و جنوبی و مشرقی و مغربی علاقوں کے باشندے ہوں مکران و بلوچستان و سندھ کے سنگم پر واقع حدود کے قریب ساحل کی پٹی حب سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر دریجی گاﺅں جو ایک تحصیل و سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر ہے کا دورہ و مشاہدہ ضرور کریں اور تجربات سے استفادہ کریں وہاں ملکی و بین لاقوامی سیاح بڑی آسانی سے دورہ کرکے اس گاﺅں کی مثالی مہمان نوازی سے استفادہ کرسکتے ہیں، جہاں بیک وقت 2000 افراد کی پرتکلف تواضع کا بھی انتظام و اہتمام کی صلاحیت موجود ہے جبکہ سالانہ عیدین کی تقریبات عوام کے پرہجوم آمد کو خوش آمدید کہنے کی روایت، موسمی سردی و گرمی سے قطع نظر 20 سے 30 ہزار لوگ باہمی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ قریبی گاﺅں و حلقے میں آبنوشی و آبپاشی سمیت جانوروں و حیوانات کیلئے بھی انتظامات ہیں، سڑک و بجلی ہر گاﺅں کو میسر ہے، ندی و نالے تالاب و سڑکوں کی حفاظت و امن مثالی ہے، شاید ہی وہاں کوئی جرم ہوتا ہو، سرزمین بلوچستان پر چاند کا نظارہ ہے مگر جس کو بھی موقع ملے وہ اپنے اپنے علاقوں کو مثالی بنائے تو صوبہ بلوچستان کے 34 اضلاع کی درجنوں تحصیلوں کو دریجی بننے کی تمنا کرنا چاہیے۔

Recent Posts

علیحدگی پسند شعبان سے یرغمال بنائے گئے افراد کو انسانی بنیاد پر رہا کریں، ایچ آر سی پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایچ آر سی پی بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپوں پر زور دیتا ہے کہ…

2 mins ago

لاپتا ظہیر بلوچ کے لواحقین کے مطالبات نہ ماننا انتظامیہ کی زیادتی ہے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو…

7 mins ago

مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رکھیں گے، بلوچستان گڈز ٹرک یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز مزدہ ٹرک ٹریلر گڈز کمپنی ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق آج…

26 mins ago

بلوچستان میں صنفی مساوات کیلئے معاشرتی رویوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، عظمیٰ یعقوب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)فورم فارڈ گینیٹی انیشیٹیوز پاکستان اور کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن بلوچستان، ہیومن رائٹس…

33 mins ago

بلوچستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ موسمیات سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں اس…

39 mins ago

حب بھوانی اور نورانی کراس سے دو افراد کی لاشیں برآمد

حب(قدرت روزنامہ)حب بھوانی اور نورانی کراس سے دو افراد کی لاشیں برآمد ،شناخت نہ ہو…

50 mins ago