بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ سیاست دان لوگوں سے جھوٹ بولنا بند کریں ون تھرڈ بیانیہ کی وجہ سے نوجوانوں کا نقصان ہورہا ہے جب آپ سیاسی سکورنگ کریں گے تو آپ حدیں پار کردیتے ہیں اس سے ہماری نوجوان نسل پر اس کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں تب جاکر اس مسئلہ کا حل نکلتا ہے بلوچستان کو پہلی ترجیح کے طور پر لے کر ہم صوبے کے عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے ہمارے صوبے میں ناراض نوجوان ہیں ہم ناراض نہیں ہے جو فائدہ بھی اٹھاتے ہیں پی ایس ڈی پی میں اپنا حصہ بھی لے جاتے ہیں جائیدادیں بھی بناتے ہیں جو چورن نقصان پیدا کریں ہمیں وہ نہیں پیدا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور بلیدی نے کہا کہ اس پنڈال میں کوئی ایسا سیاست دان موجود نہیں کہ ان کو اقتدار نہیں ملا کیا ثنا بلوچ اقتدار میں نہیں رہے کیا انہیں پالیسی سازوں کے ساتھ بات کرنے کا موقع نہیں ملا ہمارے لیے اصل مسئلہ یہ ہیں کہ ہم عوام کے سامنے ایسی بات کریں کہ عوام خوش ہوجائے ہم وہ بات نہیں کرے جو حقائق پر مبنی ہو میں وزیر خزنہ رہا ہوں مجھے اس کا تجربہ ہے ثنا بلوچ نے بڑے اچھے انداز میں دلیل کے ساتھ اپنی بات چیت رکھی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ایسے فورم پر حقائق کو سامنے لانا چاہیے جس پر ان سے پوچھا گیا کہ ثنا بلوچ اور دیگر فارم 47کے شکار ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں تک دھاندلی کا الزم ہے کہ آج کے فورم میں موجود سب پر دھاندلی کا الزام لگا ہے سب پر اس وقت کے اپوزیشن نے الزام لگا یا ہے انہوں نے کہا کہ جن کو موقع نہیں ملتا تو وہ دھاندلی کا ضرور الزام لگا تھا ہے ۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

2 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

8 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

23 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

31 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

38 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

44 mins ago