افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 70 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے افغانستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان صوبےغور اور فاریاب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 70 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد لاپتا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 2 ہزار سے زائد مکانات بھی تباہ ہوگئے جبکہ 4 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔سیلابی صورتحال کے باعث شہریوں نے بڑی تعداد میں نقل مکانی بھی شروع کر دی ہے۔
ایک افغان شہری نے بتایا کہ خوفناک سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا، میں اور میرا خاندان حکام کی طرف سے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان ہونے کے بعد گھر بار چھوڑ کر حفاظتی مقام کی جانب نقل مکانی کر گئے۔
صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہنگامی ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے ہفتےافغان صوبے بغلان میں بھی سیلاب سے 313 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

41 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

51 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago