انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے ، ایک کمیٹی بنادی گئی ہے جس میں ڈرافٹ شئیر کیا جائے گا . وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فیک نیوز کے خلاف پوری دنیا میں قانون سازی ہورہی ہیں، اسی چیز کو ہم آگے لے کر بڑھ رہے ہیں . اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کھیوڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا ، 75 لاکھ پودے ضلع بھر میں لگائے جا چکے ہیں . انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان پاکستان کے لیڈر نہیں وہ ورلڈ لیڈر ہیں ، وزیر اعظم عمران کے قد وقامت کا کوئی اور لیڈر نہیں ، ہم اپنی باتیں کرتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی ہے ، مشکلات ہیں مگر عمران خان دنیا کی بات کرتے ہیں ، افغانستان کے مسئلے پر پوری دنیا عمران خان کی بات سنتی ہے . وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا ہے وہ سب آپ کے سامنے ہے ، افغانستان کی جنگ میں ہمارے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ، افغانستان کے اندر بھارت کی رشتہ داریاں ختم ہوئی ہیں ، افغانستان میں فوجی نہیں سیاسی حل کی طرف جانا ہے ، 2018 میں جب عمران خان آئے تو انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بات چیت سے مسائل حل کریں . فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان ہی تھا جس نے امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت کروائی ، ایک قطرہ خون بہائے بغیر افغانستان میں اقتدار منتقل ہوا ، پاکستان کی تمام توجہ سیکورٹی اور معاشیات پر ہے ، امن ہو گا تو معاشیات بھی بہتر ہو گی ، لڑائی کا آخر میں اختتام بات چیت سے ہی ہوتا ہے . انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اجنڈہ پیش کیا ہے کہ جو لوگ ملکی آئین کو مانیں گے ان سے بات چیت ہو گی ، عمران خان کی سیاست دانش مندی کی سیاست ہے ، عمران خان کی قیادت میں مضبوط پاکستان جنم لے چکا ہے ، بلاول اور مریم کو اس ریجن کی پیچیدگیوں کا پتہ ہی نہیں ، پاکستان کی باگ ڈور ان بچوں کے حوالے نہیں کرسکتے . وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں آمریت مسلط ہے ، تحریک انصاف پاکستان کی واحد قومی جماعت ہے ، کراچی آج پاکستان کو لیڈ کر رہا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ پنڈورالیکس کی تحقیقات ہونگی .
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنڈورالیکس پر 6:30 بجے قانونی ٹیم کا اجلاس ہو گا .
متعلقہ خبریں