(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ پنڈورالیکس کی تحقیقات ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنڈورالیکس پر 6:30 بجے قانونی ٹیم کا اجلاس ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے ، ایک کمیٹی بنادی گئی ہے جس میں ڈرافٹ شئیر کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فیک نیوز کے خلاف پوری دنیا میں قانون سازی ہورہی ہیں، اسی چیز کو ہم آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کھیوڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا ، 75 لاکھ پودے ضلع بھر میں لگائے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان پاکستان کے لیڈر نہیں وہ ورلڈ لیڈر ہیں ، وزیر اعظم عمران کے قد وقامت کا کوئی اور لیڈر نہیں ، ہم اپنی باتیں کرتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی ہے ، مشکلات ہیں مگر عمران خان دنیا کی بات کرتے ہیں ، افغانستان کے مسئلے پر پوری دنیا عمران خان کی بات سنتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا ہے وہ سب آپ کے سامنے ہے ، افغانستان کی جنگ میں ہمارے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ، افغانستان کے اندر بھارت کی رشتہ داریاں ختم ہوئی ہیں ، افغانستان میں فوجی نہیں سیاسی حل کی طرف جانا ہے ، 2018 میں جب عمران خان آئے تو انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بات چیت سے مسائل حل کریں۔
فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان ہی تھا جس نے امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت کروائی ، ایک قطرہ خون بہائے بغیر افغانستان میں اقتدار منتقل ہوا ، پاکستان کی تمام توجہ سیکورٹی اور معاشیات پر ہے ، امن ہو گا تو معاشیات بھی بہتر ہو گی ، لڑائی کا آخر میں اختتام بات چیت سے ہی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اجنڈہ پیش کیا ہے کہ جو لوگ ملکی آئین کو مانیں گے ان سے بات چیت ہو گی ، عمران خان کی سیاست دانش مندی کی سیاست ہے ، عمران خان کی قیادت میں مضبوط پاکستان جنم لے چکا ہے ، بلاول اور مریم کو اس ریجن کی پیچیدگیوں کا پتہ ہی نہیں ، پاکستان کی باگ ڈور ان بچوں کے حوالے نہیں کرسکتے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں آمریت مسلط ہے ، تحریک انصاف پاکستان کی واحد قومی جماعت ہے ، کراچی آج پاکستان کو لیڈ کر رہا ہے۔
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…