حج 2024: سعودی وزارت حج کا عازمین کی آگاہی کے لیے 15 بڑی زبانوں میں عالمی مہم کا آغاز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلقہ ضوابط پر عملدرآمد کے فروغ اور درست پرمٹ یا ویزے کے بغیر مناسک حج کی ادائیگی سے گریز کے لیے بین الاقوامی آگاہی مہم شروع کی ہے۔ دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر بولی جانے والی 15 زبانوں میں شروع کی جانے والی اس مہم کا مقصد عازمین حج کو مؤثر انداز میں تعلیم اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔
آگاہی مہم میں ڈیجیٹل اور روایتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ 20 بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ضوابط اور ہدایات کی فراہمی شامل ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ اس سال ضروری آگاہی کے پیغامات کو عازمین تک پہنچانے کے لیے اسلامی مراکز اور اہم شخصیات کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
وزارت نے سعودی فضائی کمپنی کی پروازوں پر بھی حج اور عمرہ چینل متعارت کروائے ہیں جو مکہ مکرمہ کی طرف آنے والے عازمین حج کو مختلف زبانوں میں مناسک حج کی ادائیگی کے حوالے سے تعلیمی مواد فراہم کر رہے ہیں۔
وزارت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری متعدد پیغامات میں عازمین سے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آتے ہوئے دوران سفر آگاہی گائیڈز کا مطالعہ کریں اور اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی حاصل کریں۔ اپنے سفر کا آغاز اپنی مرضی کی زبان میں حج، عمرہ اور آگاہی چینل کے ذریعے فراہم کیے جانے والے مواد پر عمل کرتے ہوئے کریں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ویب لنک:
کے ذریعے اضافی معلومات بھی فراہم کر رکھی ہیں جن میں مناسک حج بشمول حج کے مراحل، اوقات اور طریق کار کی آسانی اور سہولت کے ساتھ ادائیگی بارے جامع رہنمائی دستیاب ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے اپنے پلیٹ فارم پر متعدد وضاحتی گائیڈز بھی فراہم کی ہیں جن میں مسجد الحرام گائیڈ، مسجد نبوی گائیڈ اور مسجد نبوی میں فراہم کردہ خدمات کی گائیڈ شامل ہیں۔
عمرہ پرمٹ کا اجرا 24 مئی سے بند ہوگا: سعودی حکام
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہےکہ 16 ذوالقعدہ (جمعہ 24 مئی 2024) سےعمرہ پرمٹ کا اجرا بند کردیا جائے گا جو 20 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔
العربیہ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ مکرمہ جانے کی اجازت ہوگی۔ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج سیزن کے حوالے سے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اندرون مملکت سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پرمٹ کے بغیر صرف وہ غیر ملکی ان دنوں مکہ مکرمہ جاسکتے ہیں جن کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر سے جاری کیا گیا ہے۔

Recent Posts

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

10 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

10 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

26 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

39 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

43 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

54 mins ago