اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقامی میڈیا اور نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفان کے بعد ہزاروں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے، اس طوفان کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو 7 ٹیکساس کاؤنٹیز کے لیے میجر ڈیزاسٹر ڈیکلیرریشن کا اعلان کردیا جس سے وہاں کے رہائشی اور کاروباری ادارے وفاقی امداد کے اہل بن گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق،ہفتے کو 100 میل فی گھنٹہ (161 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے طوفان نے اس علاقے میں گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا، بجلی کی تاریں گر گئیں اور 8 لاکھ سے زائد افراد کو بجلی سے محروم کر دیا۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ سائپرس کے مضافاتی علاقے کے قریب طوفان نے درختوں اور کھڑکیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور جگہ جگہ ملبہ پھیلا دیا۔
امریکا میں بجلی کی بندش کے ڈیٹا کو جمع کرنے والی ایک ویب سائٹ پاور اؤوٹیج ڈاٹ یو ایس کے مطابق ہفتے کی صبح تک خطے میں 5 لاکھ سے زیادہ لوگ بجلی سے محروم تھے۔
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…