بجلی صارفین کو پھر بڑا جھٹکا ۔۔فی یونٹ کتنا اضافہ ہوا۔جانیے

(قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کو ایک اور بڑا جھٹکا ،نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی . نیپرااتھارٹی کے مطابق بجلی کے یونٹ میں اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے،بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی، فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا ،فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا، 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرتے ہیں ،کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا،بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں