این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری


ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری ہے جو کہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ حلقہ این اے 148 ملتان میں8 امیدواران انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تیمور مہے کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے 275 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 69 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، 4لاکھ 44ہزار 231 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے
حساس پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج اور رینجرز کے جوان گشت پر مامور رہیں گے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ انٹری پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے ہیں۔ پولیس کے 3800 اہلکار و افسران ضمنی الیکشن میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے لہٰذا ووٹرز بلاخوف خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن پر آئیں۔
ماضی میں اس حلقے سے یوسف رضا گیلانی، سکندر حیات بوسن اور احمد حسین ڈیہڑ منتخب ہوچکے ہیں۔ 8 فروری کے الیکشن میں بھی اس حلقے سے یوسف رضا گیلانی نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ بننے کے بعد اس حلقے میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago