پنڈورا لیکس، فیصل واوڈا کی آف شور کمپنی کا نام کیاہے اور انہوں نے 2018کی ایمنسٹی سکیم میں کن ممالک میں جائیدادیں ظاہر کیں ؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پنڈورا لیکس میں تحریک انصاف کے سابق وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا ، ان کی اہلیہ اور بہن کا نام بھی آ گیاہے جن کی آف شور کمپنیاں ہیں . مقامی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنڈورا پیپرز کے مطابق واوڈا خاندان نے 2012 میں BVI کے دائرہ کار میں ”ڈیزلنگ ورلڈ وائیڈ لمیٹڈ“ نامی کمپنی کو شامل کیا .

اس سے قبل پاکستانی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق واوڈا لندن کے اعلیٰ ٰدرجے کے علاقوں میں متعدد پرتعیش جائیدادوں کے مالک ہیں . 2018ءمیں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی گئی کالی دھن اسکیم (ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ، 2018) میں اپنے اثاثے قانونی بنانے کیلئے دبئی اور ملائیشیا میں اپنے فلیٹس اور برطانیہ میں تین جائیدادیں ظاہر کی تھیں . انہوں نے مارچ 2021ءمیں دہری شہریت کا معاملہ عدالت میں جانے پرقومی اسمبلی کی رکنیت اور وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا . واوڈا نے رابطے پر آئی سی آئی جے کو بتایا کہ انہوں نے پاکستانی ٹیکس حکام کو اپنے دنیا بھر میں موجود تمام اثاثے ظاہر کردیئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں