پنڈورا لیکس، فیصل واوڈا کی آف شور کمپنی کا نام کیاہے اور انہوں نے 2018کی ایمنسٹی سکیم میں کن ممالک میں جائیدادیں ظاہر کیں ؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پنڈورا لیکس میں تحریک انصاف کے سابق وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا ، ان کی اہلیہ اور بہن کا نام بھی آ گیاہے جن کی آف شور کمپنیاں ہیں ۔

مقامی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنڈورا پیپرز کے مطابق واوڈا خاندان نے 2012 میں BVI کے دائرہ کار میں ”ڈیزلنگ ورلڈ وائیڈ لمیٹڈ“ نامی کمپنی کو شامل کیا۔اس سے قبل پاکستانی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق واوڈا لندن کے اعلیٰ ٰدرجے کے علاقوں میں متعدد پرتعیش جائیدادوں کے مالک ہیں۔ 2018ءمیں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی گئی کالی دھن اسکیم (ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ، 2018) میں اپنے اثاثے قانونی بنانے کیلئے دبئی اور ملائیشیا میں اپنے فلیٹس اور برطانیہ میں تین جائیدادیں ظاہر کی تھیں۔

انہوں نے مارچ 2021ءمیں دہری شہریت کا معاملہ عدالت میں جانے پرقومی اسمبلی کی رکنیت اور وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ واوڈا نے رابطے پر آئی سی آئی جے کو بتایا کہ انہوں نے پاکستانی ٹیکس حکام کو اپنے دنیا بھر میں موجود تمام اثاثے ظاہر کردیئے ہیں۔

Recent Posts

سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے طبی شعبے نے ایک اور سنگ میل عبور کر…

11 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

22 mins ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

32 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

48 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

2 hours ago