جنید صفدر سے متعلق چلنے والی فیک نیوز ایکسپوز کی تو پی ٹی وی نے کیا کیا ؟سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پنڈورا لیکس نے آف شور کمپنیاں رکھنے والوں کی طویل فہرست جاری کر دی ہے جس میں 700 پاکستانی بھی شامل ہیں اور اس خبر نے ہر طرف تہلکہ برپا کر رکھاہے جبکہ عمران خان نے بھی تحقیقات کروانے کا اعلان کر دیاہے . تفصیلات کے مطابق اس سب معاملے میں پی ٹی وی پر خبر نشر کی گئی کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر سے متعلق خبرنشر ہوئی کہ ان نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں نکل آئیں تاہم مریم نواز نے فوری سامنے آتے ہوئے اس کی تردید کی اور خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنید صفدر کا پنڈورا لیکسں نام نہیں ہے اور اگر فوری معافی نہ مانگی گئی تو قانونی چارئی جوئی کی جائے گی .

اس معاملے کا علم جب سینئر صحافی غریدہ فاروقی کو ہوا تو انہوں نے بھی اپنی طور پر کچھ چیزوں کی تحقیق کی جس کے بعد انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مریم نواز کے بیٹے کے حوالے سے فیک نیوز پی ٹی وی پر کل رات نشر کی گئی ، اس حوالے سے فیک نیوز کو کل رات جب میں نے بطور صحافی ایکسپوز کیا تو پی ٹی وی نے یوٹیوب لنک کو ہی اڑا دیا ہے ، لنک اب موجود نہیں ہے . “ . .

متعلقہ خبریں