خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان


کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت کاپنجاب کے کسانوں سےبراہ راست 3 لاکھ ٹن گندم 3 ہزار 900 روپے فی من کے حساب سے خریدنے کااعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیرخوراک ظاہرشاہ نے کہا کہ پاسکو کے ذریعے گندم خریدیں تو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت پاسکو سے گندم نہیں خریدے گی۔
ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ امپورٹڈ گندم بالکل نہیں خریدیں گے، پاسکو فی من 5600 روپے میں دے گی اس کے مقابلے میں ابھی جو گندم خرید رہے ہیں وہ 3900 روپے من ہے اس فیصلے سے 12 ارب کی بچت ہوگی۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے الزام دھرا کہ وفاق صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے۔ ہمیں چیف سیکرٹری نہیں دیا جارہا۔ 1510 ارب روپے توصرف بجلی کے بقایا جات ہیں۔ انہوں نے کمٹ کیا تھا فاٹا میں ترقیاتی اخراجات میں حصہ دیں گے ایک پیسہ اس مد میں نہیں دیا۔ ب بیرسٹر سیف نے یہ الزام بھی لگایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے جو وعدے کیے تھے وہ وفا نہیں ہوئے۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

1 hour ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago