امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا


اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس
امریکا (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے الیکٹرک گاڑیوں، سولر پینل، اسٹیل اور دیگر چینی ساختہ مصنوعات پر عائد ٹیرف میں اضافہ کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ اقدامات، جن میں چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد ٹیکس شامل ہے، امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ کرنے کے لیے غیر منصفانہ تجارتی معاہدوں کا جواب ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق جن اقدامات کا اعلان کیا گیا ان کا اثر 18 ارب ڈالر مالیت کی درآمدات پر پڑے گا کیوں کہ چینی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر عائد ٹیکس 25 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد جبکہ چینی سولر پینل پر ٹیکس کو بھی 25 سے 50 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔
چین کی جانب سے ان اقدامات پر کڑی تنقید کی گئی ہے جن کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا تھا۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات علامتی اہمیت رکھتے ہیں جن کا مقصد حقیقت میں جو بائیڈن کے لیے ایک مشکل صدارتی انتخابات میں مدد حاصل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ان اقدامات سے قبل جو بائیڈن کے مخالف امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ماہ تک شدید تنقید کی جاتی رہی ہے کہ جو بائیڈن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی حمایت امریکہ کی آٹو انڈسٹری کو ختم کر دے گی۔ دوسری جانب سٹیل اور الومینیئم مصنوعات پر عائد ٹیکس تین گنا بڑھا دیا گیا ہے جو سات عشاریہ پانچ فیصد سے بڑھ کر اب 25 فیصد ہو گا۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

13 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

23 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

35 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

41 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

45 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

3 hours ago