دو ،تین وزرا فارغ۔۔وزیراعظم عمران خان نے پینڈورالیکس پر تحقیقات کا کہہ کر اپنے ساتھیوں کو مشکل میں ڈال دیا، تہلکہ خیز خبر آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کار ارشاد عارف نے کہا کہ عمران خان نے کارروائی کا کہہ کر اپنے ساتھیوں کو مشکل میں ڈال دیا . یہ حقیقت ہے کہ عمران خان نے دو تین وزیروں کو فارغ بھی کیا .

اب دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم اپنے لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں . . پاناما لیکس کے بعد ‘پنڈورہ پیپرز’ نے پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچا دیا ہے . اسی حوالے سے سینئر تجزیہ کار ارشاد عارف نے کہا کہ تحقیقات کا کہہ کر وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو مشکل میں ڈال دیا . انہوں نے کہا کہ جب پچھلی دفعہ پانامہ لیکس میں نام آئے تھے تو اس میں صرف نوازشریف اور ان کے صاحبزادے نہیں تھے، زلفی بخاری کا نام بھی تھا . وہ عمران خان کے معاون خصوصی بھی بنے . لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج ، رحمان مالک کا نام بھی شامل تھا . اس طرح اور بہت سے نام پانامہ لیکس میں شامل تھے . سیف اللہ برادران بھی شامل تھے . وہ فیصلہ پانامہ پیپرز پر نہیں ہوا تھا . انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کارروائی کا کہہ کر اپنے ساتھیوں کو مشکل میں ڈال دیا . یہ حقیقت ہے کہ عمران خان نے دو تین وزیروں کو فارغ بھی کیا . اب دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم اپنے لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں . خیال رہے کہ آئی سی آئی جے کی فہرست میں سات سو سے زائد پاکستانیوں کے نام ہیں . ان تفصیلات کے مطابق 700 سے زائد پاکستانی بے نقاب ہوئے جن میں وزیر خزانہ شوکت ترین ،مونس الہیٰ ،علیم خان اور فیصل واوڈا قابل ذکر ہیں جبکہ دیگر میں خسرو بختیارکے بھائی عمر بختیارعارف نقوی،راجہ نادر پرویز،محمد علی ٹبہ،میر خالد آدم، کچھ کاروباری اور بینکاری شخصیات کے نام بھی شامل ہیں . پاک فضائیہ کےسابق سربراہ عباس خٹک کے2 بیٹوں کےنام آف شور کمپنیاں نکل آئیں جبکہ جنرل (ر) خالد مقبول کے داماداحسن لطیف،کاروباری شخصیت طارق سعیدسہگل،جنرل (ر)شفاعت اللہ کی اہلیہ کے نام شامل ہیں . خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیار نے آف شور کمپنی کے ذریعہ ایک ملین ڈالر کا اپارٹمنٹ اپنی والدہ کے نام پر منتقل کیا،عمر بختیار نے 2018ء میں لندن کے علاقے چیلسی میں اپارٹمنٹ والدہ کے نام پر منتقل کیا . پاکستانی شخصیات میں شوکت ترین اور ان کے خاندان کے نام 4 آف شور کمپنیاں نکلی ہیں . علیم خان کی 1،شرجیل میمن کی 3،علی ڈار کی 2،مونس الٰہی کی2،فیصل واوڈا کی ایک آف شور کمپنی نکلی ہے . . .

متعلقہ خبریں