ہتک عزت بل کا معاملہ: مریم نواز نے تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو طلب کرلیا


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو آج پنجاب اسمبلی طلب کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات پر آج تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو پنجاب اسمبلی بلا یا گیا ہے، صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے آج 12 بجے اسمبلی میں وزیر اطلاعات کے آفس میں ملاقات ہوگی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ہتک عزت کا قانون تمام صحافیوں کی مشاورت سے لائیں گے لہٰذا ملاقات میں ہتک عزت قانون سے متعلق صلاح مشورہ ہوگا، ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے۔
واضح رہے کہ صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مستردکر دیا ہے۔
مزید برآں تمام صحافتی تنظیمیں اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس مجوزہ قانون پر سخت تشویش اور تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…

2 mins ago

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

6 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

11 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

16 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

16 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

21 mins ago