(ن) لیگی ایم پی اے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا، ریٹرننگ افسر دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے انکار کرچکا تھا اور فارم 47 جاری کرکے فارم 49 کے لیے سفارشات بھیج چکا تھا لہٰذا اس موقع پر الیکشن کمیشن، الیکشن کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 9 اپریل کوجاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کے مطابق عدالت الیکشن کمیشن کےاختیار میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد ارشد پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 133 میں دوبارہ گنتی کے بعد میں کامیاب قرار پائے تھے اور آزاد امیدوار محمد عاطف نے ان کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago