اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ صوبے میں درجہ حرارت اور گرمی کی لہر کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولز 25 مئی سے 31 مئی تک 7 دن کے لیے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران اسکولوں کو طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ شیڈول کے مطابق امتحانات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 1 جون سے 14 اگست تک سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے، تاہم ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسکولوں میں تدریسی عمل کے اوقات میں تبدیلی
پنجاب میں شدید گرمی کے باعث سرکاری اسکولوں میں18 تدریسی اوقات بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ 18مئی سے 31 مئی تک ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولز صبح 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک کھلیں رہیں گے، جبکہ جمعے کے روز اوقات صبح 7 سے ساڑھے 10 بجے تک ہوں گے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…