ججز کی تعیناتی؛ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو آخری موقع


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے آخری موقع دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کے نوٹیفیکشن جاری کریں۔
انسداد دہشتگری عدالت ون راولپنڈی سے کیسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کے نوٹیفیکشن جاری نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ خود عدالت میں پیش ہوں۔
دوران سماعت، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ حکومتی کمیٹی نے ججز تعیناتی کے معاملے پر چیف منسٹر سے مشاورت کی اور چیف منسٹر نے کابینہ کے آئندہ اجلاس ججز تعیناتی کے معاملے کو ایجنڈا نمبر ون میں رکھنے کا کہا ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کابینہ کا آئندہ اجلاس کب ہے؟ آپ کو کابینہ کی اسپیشل میٹنگ بلا لینی چاہیے تھی یا سرکولیشن کے ذریعے کر لیتے، آپ کو یہ کام کر کے آج آنا چاہیے تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ جمعے کے روز ہم کابینہ کا اجلاس بلا کر اس معاملے کو حل کر لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آج حکومتی کمیٹی کے لوگ بھی نہیں آئے یہ آپ عدالتوں کی عزت کرتے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے لوگ آدھے گھنٹے میں آ جائیں گے عدالت اگر حکم کرے میں بلا لیتا ہوں، ججز کی تعنیاتی کے لیے ہائیکورٹ کی طرف سے دیے گئے ناموں پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ججز کی تعنیاتی بارے کوئی نوٹیفیکشن آج عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی کارروائی 24 مئی تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

5 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

19 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

29 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

41 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

47 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

50 mins ago