اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بینکس اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی شعبوں سے تعاون کو مزید بڑھائیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب سے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے ) کے وفدنے آن لائن ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان کے تین اہم شعبوں زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) اور ڈیجیٹل و ٹیکنالوجی کے لیے بینکوں کی معاونت کو بڑھانا تھا۔ اس موقع پر ملک میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے بینکنگ سیکٹر کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد پورے بینکاری شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ بینکس اپنے حجم اور منفرد پیشکشوں و صلاحیتوں کے مطابق ان ترجیحی شعبے کی ترقی میں معاونت کر سکیں۔ مجوزہ شعبوں میںبراہ راست قرض دینے کے بجائے، بینکوں اور ریگولیٹر رضاکارانہ طور پر اہداف مقرر کریں گے تاکہ ان اہم شعبوں کی معاونت کی جاسکے۔
وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ بینک حکومت کے ساتھ مل کر معیشت کی بحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بینک اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ایم ای ڈی اے ) اور نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ (این سی جی سی ایل) جیسے اداروں کو مالی اور انتظامی معاونت فراہم کریں گے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…