اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تھانہ کھنہ کی حدود میں لاہور ہائیکورٹ کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 سال گزرنے کے باوجود تفتیش مکمل نہ ہونے اور ملزم کی عدم گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو 22 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ کا نام آ گیا تو کیا تفتیش نہیں ہوگی؟ پولیس کو 2 سال سے پتا نہیں چل رہا کہ گاڑی کا ڈرائیور کون تھا۔ اگر حادثہ میرے یا آپ کے ساتھ ہوا ہوتا تو بھی تفتیش کا معاملہ ایسے ہی چل رہا ہوتا؟ اسلام آباد پولیس کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ڈائریکشن دے کہ لاہور ہائیکورٹ کا رجسٹرار تفصیلات فراہم کرے۔
وکیل کی اس بات پر چیف جسٹس برہم ہو گئے اور کہا کہ کیا آپ ہوش میں ہیں؟ کیا آپ میں شرم ہے؟ آپ کو لائسنس کس نے دیا؟ کیا اسلام آباد پولیس کو ختم کر دوں پھر ہائیکورٹ تفتیش کرے؟ گاڑی وزیر کی ہو، اسلام آباد یا لاہور ہائیکورٹ کی ہو تفتیش تو ہونی ہی ہے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پولیس کہہ رہی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی تفتیش کرنے کے لیے میں اجازت دوں۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی۔
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…