اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملنے والا قیمتی قلم ’باب کعبہ‘ توشہ خانہ میں جمع کروانے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری شیخ محمد بن کریم عیسیٰ کی جانب سے قیمتی قلم کا تحفہ دیا گیا تھا جسے انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔
چیف جسٹس پاکستان کے سیکرٹری نے قیمتی قلم کا تحفہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھوانے کے لیے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا تھا کہ چیف جسٹس کی خواہش ہے کہ یہ تحفہ سپریم کورٹ کے عجائب گھر میں رکھا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ملنے والے قلم کا تحفہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی اجازت دیدی۔
یاد رہے کہ رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری شیخ محمد بن کریم عیسیٰ نے 8 اپریل 2024 کو چیف جسٹس سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قیمتی تحفہ بھی پیش کیا تھا۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…