دانتوں میں برش ناشتے سے پہلے کرنا چاہیے یا بعد میں؟ ڈاکٹرز نے جواب دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک سوال جو لوگوں کے ذہنوں میں اکثر آتا ہے کہ دانت برش ناشتے سے قبل کرنا چاہیے یا بعد میں کیونکہ کوئی صبح اٹھنے کے ساتھ ہی دانتوں میں برش کرنے کا مشورہ دیتا ہے تو کوئی کُلی کرکے ناشتہ کرنے اور پھر دانتوں کو مانجھنے کا کہتا ہے۔
اب اس حوالے سے دانتوں کی ڈاکٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وضاحت پیش کی ہے۔ ایسیکس سے تعلق رکھنے والی ڈینٹل تھراپسٹ اینا پیٹرسن، جو سوشل میڈیا پر دانتوں کے مشورے شیئر کرنے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ آیا ناشتہ پہلے کرنا چاہیے یا دانتوں میں برش۔
ڈاکٹر اینا کے مطابق ناشتہ کرنے سے پہلے دانت صاف کرنے چاہئیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رات کو سونے سے قبل دانت کیوں صاف کرنا ضروری ہیں۔
انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ صبح ناشتے سے قبل دانت برش کرنا اس لیے ضروری ہیں کہ رات بھر کے بیکٹیریا منہ کے اندر ہوتے ہیں اور صبح اٹھتے کے ساتھ ہی دانت برش کیے بغیر کچھ کھانے کا مطلب ہے کہ ان بیکٹیریاز کو کھلایا جارہا ہے۔
ڈاکٹر اینا کے مطابق اگر آپ صبح برش کرنے سے پہلے ناشتہ کرلیتے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ 30 منٹ کے وقفے کے بعد برش کریں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند اور ڈاکٹرز نے بھی ناشتے سے پہلے برش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago