بھارتی اداکارانوپم کھیر نے عمر شریف کے نام ویڈیو پیغام جاری کردیا

نیودہلی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرکا کہنا ہے کہ بطوراداکارمیں نے لیجنڈ عمرشریف سے بہت کچھ سیکھا ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ  لیجنڈ کامیڈین، اداکار اور انسان دوست عمرشریف صاحب کے انتقال پردکھ میں ہوں .

عمر شریف حقیقت میں لیجنڈ اداکارتھے . عمرشریف سے کافی سال قبل لندن میں ملاقات ہوئی . ان کا مزاح بہترین تھا . بطوراداکارمیں نے عمرشریف سے بہت کچھ سیکھا ہے . دنیا میں ایسے چند ہی ایسے لوگ ہیں جوسب کوہنساتے اورخوشیاں بکھیرتے ہیں . جو شخص دنیا کو ہنساتا وہ کبھی دنیا سے محو نہیں ہوتا . اللہ تعالیٰ عمر شریف کے اہل خانہ اور مداحوں کو اس عظیم سانحے سے نکلنے میں مدد دے . . .

متعلقہ خبریں