صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا
تفصیلات کےمطابق شکارپورکے نواحی گاؤں بوجا نا میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین میں تصادم ہوا . پولیس کےمطابق ناپر برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا ،مخالفین کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق اورتیسرا زخمی ہوگیا .


لاشوں اورزخمی کوشکارپورسول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے، جبکہ جاں بحق ہونےوالے بھائیوں کی شناخت عبدالقدیر اور ضمیر کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرےزخمی کی شناخت عقیل نام سےہوئی،جس کو تشویشناک حالت میں سکھر ہسپتال منتقل کردیاگیا .
زخمی نوجوان عقیل ناپرکاکہناتھاکہ میرے بھائیوں کو پولیس اہلکار عبدالغفور ناپر ،سلیمان اور ساتھیوں نے قتل کیا .

. .

متعلقہ خبریں