پاکستان اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان 30 مئی کو چین کی نیشنل سپیس ایجنسی کے تعاون سے اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجا جائے گا۔
سپارکو کے زیر اہتمام جدید مواصلاتی سیٹلائٹ کی لانچنگ کے حوالے سے اسلام آباد میں سیمینار ہوا۔ سپارکو حکام نے بتایا کہ پاکستان میں 30 مئی کو لانچ ہونے والا سیٹلائٹ پندرہ سال کے لیے ہوگا۔سیٹلائٹ پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں نے چینی شراکت داری سے تیار کیا جو فائیو جی کوریج کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ سیٹلائٹ ٹیلی ایجوکیشن، ٹیلی میڈیسن اور آن لائن سرگرمیوں کی کوریج کو بہتر کرے گا۔سپارکو کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان ورژن اور مواصلاتی نظام کی بہترفراہمی میں معاون ہوگا۔ 2026 میں پاکستان کے پہلے سیٹ ون آر کی مدت ختم ہورہی ہے۔2027 میں پاک سیٹ ٹو سیٹلائٹ لانچ کردیا جائے گا۔ اس وقت مواصلاتی رابطے کے حوالے سے پاکستان کا ایک سیٹلائٹ خلا میں موجود ہے۔

Recent Posts

صدر منتخب ہوتے ہی ٹرمپ کے اثاثے 2 کھرب 77 ارب روپے بڑھ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی بدھ کے روز ان کی…

6 mins ago

رنگین مزاج ارب پتی پلے بوائے ٹرمپ نے 3 شادیاں کیں، درجنوں خواتین سے جنسی تعلق رہا

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکا کے نو منتخب صدرٹرمپ کی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور رنگین مزاج ارب…

14 mins ago

بانی پی ٹی آئی نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے: علی محمد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی…

20 mins ago

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا…

27 mins ago

آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اب کس ادارے کے تحت ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)آئی بی اے کراچی نے سندھ حکومت سے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ…

32 mins ago

ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جہاں…

43 mins ago