کرغستان میں پھنسے بلوچستان کے طلبہ کیلئے صوبائی حکومت نے فوکل پرسنز مقرر کردیے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ زرین مگسی کو حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کی مدد و معاونت کے لئے فوکل پرسنز مقرر کر دیے گئے اس ضمن میں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کردیا ہے حکومت بلوچستان نے یہ اقدام کرغستان میں پھنسے طلبہ اور ان کے والدین کی رابطہ کاری و معاونت کے لئے اٹھایا ہے ، صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ کرغستان میں پھنسے طلبہ سے متعلق صوبائی حکومت کو تشویش ہے طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے سے غافل نہیں ہے والدین کے دکھ وکرب کو بہتر طور پر محسوس کر سکتے ہیں بشکیک میں پھنسے طلباءکے والدین تسلی رکھیں صوبائی حکومت اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔

Recent Posts

بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں 11 ارب روپے مختص کردیے گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قومی اقتصادی کونسل نے بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں11ارب روپے مختص…

2 mins ago

بند کمروں میں بنایا گیا بجٹ عوام دشمن ہے، بی این پی عوامی

حب(قدرت روزنامہ)بی این پی عوامی ضلع حب کے آرگنائزر میر قدر ت اللہ ریکی نے…

12 mins ago

لاپتا افراد کے مسئلے میں سب سے زیادہ مشکلات خواتین کو درپیش ہیں، بلوچ وومن فورم

تربت(قدرت روزنامہ)پنجگور میں بلوچ وومن فورم کا قیام عمل میں لایا گیا، آرگنائزرنائید بلوچ اور…

17 mins ago

ہمارا سیاسی جدوجہد عوام کے حقوقِ ہیں، ڈھاڈر سے سبی تک گرین بسیں منظور کی جائیں گی، عبدالمجید بادینی

بولان(قدرت روزنامہ)جعفر آباد کے بعد ڈھاڈر مشکاف میرا دوسرا گھر ہے، علاقے اور عوام کے…

23 mins ago

مون سون بارشوں کا آغاز، ضلعی انتظامیہ حب حفاظتی اقدامات نہ کرسکی

حب(قدرت روزنامہ)مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا لیکن ضلع حب میں متوقع بارشوں کے…

36 mins ago

معاہدہ ختم ہونے کے باوجود قیمتی معدنیات لے جانے کیخلاف کمپنی کو بند کریں گے، دفاع فیروز آباد

خضدار(قدرت روزنامہ)دفاع فیروزآباد نے یکم جولائی سے چار جولائی تک بولان مائننگ انٹرپرائز کے گیٹ…

42 mins ago