کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا کہ کہا کہ غم اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم ایران اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں گزشتہ روز وزیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو کوئٹہ میں قائم ایرانی قونصلیٹ پہنچے اور ڈپٹی قونصل جنرل ایران سید مہدی شائقی سے ایران کے صدر اور ان کے رفقا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد ریکی سمیت دیگر بھی موجود تھے وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت تمام مسلمانوں کا درد رکھتے تھے، وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے ایرانی قونصلیٹ کے رجسٹرر میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…