اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں افسوس ناک واقعے کے بعد پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، پیر کو مزید 300 سے زیادہ طلبا خصوصی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور پہنچے۔
بشکیک سے آنے والے طلبا کا اسلام آباد اور لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حکام نے استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے 179 جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے 175 طلبا کا استقبال کیا۔
حکومت کی جانب سے طلبا کے لیے کھانے اور گھروں کو روانگی کے لیے ٹرانسپورٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ طلبا کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایمبولینسز کا اہتمام بھی کیا گیا۔
کرغزستان میں پاکستانی طلبا پر تشدد کے معاملہ پر قومی ایئر لائنز پی آئی اے کی جانب سے پاکستانی طلبا کو بشکیک سے وطن واپس لانے کے لیے 2 خصوصی پروازیں شیڈول کردی گئی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام کو پاکستانی طلبا کا تحفظ یقینی بنانے اور ان کے محفوظ انخلا کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے وزیر خارجہ ، دفتر خارجہ ، پاکستانی سفارتخانہ اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کرغزستان میں پیدا ہونے والی صورتحال سے اپنے شہریوں بالخصوص طلبا کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیرملکی طلبا کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کی زد میں پاکستانی طلبا بھی آئے تھے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…
کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…