وزارت خزانہ نے اخراجات میں اربوں روپے کی کمی کا ایک سالہ منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ کی جانب سے ایک سال کے دوران اربوں روپے کے اخراجات میں غیر معمولی کمی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کردی گئی، جس میں ایک سال کے دوران 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کو کم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو منصوبہ پیش کیا جس کے مطابق ایک سال تک نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی، اور وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایک سال سے خالی گریڈ 1 سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کردیا جائے گا، آئندہ مالی سال سے دفاع اور پولیس کے علاوہ نئی بھرتیوں کے لیے رضاکارانہ پنشن اسکیم شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی۔ وفاقی حکومت کوئی نئی یونیورسٹی قائم نہیں کرے گی اور صوبائی حکومتیں اپنے ماتحت آنے والی جامعات کی خود فنڈنگ کریں گی۔
حکومتی ذرائع کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق وفاقی حکومت صرف اہم اور قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل فراہم کرے گی، انفرااسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیے جائیں گے۔
واضح رہے وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو پیش کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال سے اراکین اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں پر مکمل پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

Recent Posts

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

1 min ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

9 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

11 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

14 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

14 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

22 mins ago