ریمارکس اور از خود نوٹس سے خرابی پیدا ہوتی ہے، ججز کا کام تقریرکرنا نہیں: رانا ثنا اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے شاعر احمد فرہاد سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کی کارروائی پر کہا ہے کہ ریمارکس اور از خود نوٹس سے بڑی خرابی پیدا ہوتی ہے اور معاملات بگڑتے ہیں، جج صاحبان کا کام اس قسم کی تقریرکرنا نہیں ہے۔
بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتیں صرف سوال اٹھانے تک محدود ہو جائیں تو فیصلے کون کرے گا؟
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو جب گردن سے پکڑ کر نکالا گیا اُس وقت سپریم جوڈیشل کونسل میں کیا ایجنسیوں کے لوگ بیٹھے ہوئے تھے؟
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ حکومت اس حوالے سے قومی مفاہمت کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، وزیراعظم بھی یہی چاہتے ہیں مگر کبھی پشاور سے تو کبھی اسلام آباد سے ہوائی فائرنگ شروع ہو جاتی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

7 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago