آئی ایم ایف نے تکمیل کے مراحل میں ہی سرمایہ کاری پالیسی کی تفصیلات مانگ لیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان سے تکمیل کے مراحل میں ہی سرمایہ کاری پالیسی کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کے کام کو شفاف بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے سی پیک کے تحت مجوزہ خصوصی سرمایہ کاری زونز میں ٹیکس کی چھوٹ کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے حوالے سے پاکستانی فریق نے آئی ایم ایف کی تخمینہ لگانے والی ٹیم کو بتایا ہے کہ نئی سرمایہ کاری پالیسی تیار کی جارہی ہے اور ان کی بھرپورتیاری کے بعد ان کا اعلان کیاجائےگا۔ آئی ایم ایف نے ایس آئی ایف سی کے کام میں شفافیت یقینی بنانے کیلیے کہا۔
آئی ایم ایف کی ٹیم نے مختلف پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے ممکنہ پوٹینشل کے حوالے سے دریافت کیا، بالخصوص پی آئی اے کی اور ریاستی کنٹرول میں چلنے والے دیگر کاروباری اداروں کے حوالے سے پوچھا۔
آئی ایم ایف نے سی پیک کے تحت بننے والے چار خصوصی صنعتی زونز کو دیے گئے ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے بھی پوچھا۔ اس پر سرمایہ کاری بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو بتایا کہ دراصل دودرجن سے زائد خصوصی صنعتی زون موجود ہیں اور یہ چار اس فہرست میں شامل ہورہے ہیں۔
وزیر خزانہ پراعتماد ہیں کہ آئی ایم ایف سے سودے بازی ہوجائےگی۔ نان ٹیکس آمدن کے ہدف کے حوالے سے آئی ایم ایف نان ٹیکس آمدن میں زیادہ سے زیادہ اضافے کا خواہاں ہے اور اس مقصد کےلیے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے ذریعے 10 کھرب 80 ارب روپے آئندہ سال اکٹھا کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے جو کہ پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی جگہ لگایاجائےگا۔
آئی ایم ایف نے 18پٹرولیم مصنوعات پٹرول ،ڈیزل اور پی ڈی ایل پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی سفارش کی تھی ۔ حکومت اسی شرح کے حساب سے لیوی نافذ کرنے کا طریقہ تلاش کر رہی ہے کیونکہ اس طرح یہ رقم این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم پول میں نہیں جائے گی اور اس طرح اسے صوبوں میں تقسیم ہونے سے بچایاجاسکےگا۔
آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کیا گیا کلاں معیشت ( میکرو اکنامک) فریم ورک کو ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔ ابھی تک جو کلاں معیشت کا فریم ورک برائے بجٹ 2024-25 پیش کیا گیا ہے اس کے مطابق ترقی کی شرح 3.5 فیصد رہے گی جبکہ سی پی آئی کی بنیادپر مہنگائی 12.7 رہے گی۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

17 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

41 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

54 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

1 hour ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

2 hours ago