فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن ہوئیں تو پہلے تو بعض صارفین کو سمجھ ہی نہیں آیا کہ کیا ہوا ہے . پی ٹی سی ایل کے صارفین نے اپنے راؤٹرز ری سٹارٹ کرنا شروع کردیے لیکن انہیں اپنے دوست احباب سے پتہ چلا کہ اس بار قصور پی ٹی سی ایل کا نہیں بلکہ فیس بک کا ہے تو انہوں نے ٹوئٹر پر میمز کا طوفان برپا کردیا . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) دنیا بھر میں فیس بک کمپنی کی سروسز متاثر ہوئیں تو اکثر پاکستانیوں نے سمجھا کہ شاید پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ کنکشن میں مسئلہ آگیا ہے .
دنیا بھر میں فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر کا رخ کیا ہے جہاں ان تینوں کے ناموں کے علاوہ پی ٹی سی ایل بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے .
متعلقہ خبریں