کراچی سے لاپتا 13 افراد کی بازیابی کیلیے سیکریٹری دفاع کی طلبی


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مخلتف علاقوں سے لاپتا ہوئے 13 افراد کی بازیابی کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تصاویر شائع کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا 13 سے زائد افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں ہر سماعت ہوئی۔
بغدادی کے علاقے سے 9 سال سے لاپتا کامران کے والدین سے عدالت کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے بیٹے سمیت 3 افراد کو اٹھایا گیا، والدین نے آہ و بکا کرتے ہوئے کہا کہ 2 افراد واپس آچکے ہیں مگر ہم 9 سال سے دھکے کھا رہے ہیں۔
لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ 2018ء سے حراستی مراکز سے رپورٹس حاصل نہیں کرسکے۔ عدالت نے اس معاملے پر سیکریٹری دفاع کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکریٹری دفاع شہری کامران سمیت دیگر بازیابی کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے 10 سال سے لاپتا ایم کیو ایم کارکن جاوید اور یاسین کی عدم بازیابی سے پر اظہار تشویش کیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کی جانب سے روایتی رپورٹس پیش کی جارہی ہیں، 10 سال میں یہ بھی تعین نہیں ہوسکا، خود گئے ہیں یا جبری طور پر لاپتا ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے سے تازہ ٹریول ہسٹری طلب کرلی۔ عدالت نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں لاپتا شہریوں کی تصاویر شائع کرنے کا حکم دے دیا۔
بزرگ خواتین نے عدالت میں دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں چاہیے بس بچے واپس کردیئے جائیں۔ ایس ایس پی عبد الرحیم شیرازی نے کہا کہ یاسین سے متعلق متعلقہ وزارتوں کو خطوط لکھے مگر جواب نہیں آیا۔ عدالت نے اگست کے دوسرے ہفتے میں پیش رفت رپورٹس طلب کرلیں۔ عدالت نے پولیس، رینجرز اور دیگر کو لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

52 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

1 hour ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

1 hour ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

2 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago