ٹیریان وائٹ کیس : عمران خان کو نااہل قرار دلانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امیتاز پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے شہری محمد ساجد کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔
وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے طے ہوچکا ہے، فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کیا گیا تھا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹانے کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے دوبارہ بینچ بنایا گیا۔
جسٹس طارق جہانگیری نے نعیم حیدر پنجوتھہ سے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں؟ آپ اس کیس میں وکیل ہیں؟ اس پر نعیم پنجوتھہ نے بتایا کہ میں بطور لا آفیسر عدالت کی معاونت کررہا ہوں، 6 ججز کے خط میں بھی اس کیس کا ذکر ہے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ دو ججز اپنا فیصلہ دے چکے تھے فیصلہ سربمہر لفافے میں سب کے سامنے کھولا گیا۔
عدالت نے کہا کہ دو ججز جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے اس سے متعلق اپنی رائے دی تھی۔ اس پر درخواست گزار کے وکیل حامد علی شاہ نے کہا کہ یہ دو ججز کی رائے تھی، چیف جسٹس کے اس فیصلے پر دستخط نہیں تھے۔
جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ بینچ کے دو ممبرز نے کہا کہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں خارج کی جائے، آپ بتائیں ایک بینچ کے ایک ممبر کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے کیا اثر پڑے گا؟ حامد علی شاہ نے استدعا کی کہ آپ ایک تاریخ دے دیں تاکہ معاونت کرسکوں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ یہ بتائیں کہ جو درخواست خارج ہوچکی ہے اس میں کیسے وقت دے دیں؟ وکیل درخواست گزار حامد شاہ نے کہا مجھے معاونت کے لیے کچھ وقت چاہیے، میں فیصلہ دیکھ کر ہی عدالت کی معاونت کر سکتا ہوں۔
عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے لیے درخواست پہلے ہی بینچ خارج کرچکا ہے اور اکثریتی فیصلہ پہلے ہی آچکا ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

7 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

11 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

13 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

23 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

27 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

55 mins ago