دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دہری شہریت اور کسی دوسرے ملک کی سٹیزن شپ رکھنے والے شخص کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا جج تعینات کرنے پر پابندی عائد کرنے کا آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بل جمیعت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی نور عالم خان کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرایا گیا ہے۔ بل میں آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
بل میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص سپریم کورٹ کا جج تعینات نہیں ہوگا اگر وہ دہری شہریت یا کسی اور ملک کی سٹیزن شپ رکھے، آئین کے آرٹیکل 177 میں ترمیم کی جائے۔بل کے تحت آئین کے آرٹیکل 193 میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شخص ہائی کورٹ کا جج نہیں ہوسکتا اگر وہ دہری شہریت یا کسی اور ملک کی سٹیزن شپ رکھے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 208 میں ترمیم کی جائے تاکہ عدالتوں کے افسران اور ملازمین اگر دہری شہریت یا کسی اور ملک کی سٹیزن شپ رکھیں تو وہ کسی عدالت میں افسر یا ملازم تعینات نہیں ہوسکیں۔
بل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی اس ملک میں دلچسپی stakes ہونے چاہیے جس میں وہ کسی اتھارٹی میں عہدہ رکھیں، جن ججز کی دہری شہریت ہو وہ اپنے اصل ملک کے مفاد کو داؤ پر لگاتے ہیں، آئین کے تحت ججز کی ریاست سے وفاداری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

6 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

14 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

21 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

34 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

41 mins ago

کوئٹہ کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص، مجموعی تعداد 18 ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص کے بعد رواں سال…

49 mins ago