سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی


لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا جس کے باعث شدید جھٹکوں سے 1 ہلاکت اور 30 مسافروں کے زخمی ہونے پر بنکاک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے سنگاپور ایئرلائن کے طیارے میں 211 مسافر اور عملے کے 18 ارکان سوار تھے۔
سنگاپور ایئر لائن نے اپنے بیان میں بتایا کہ جہاز میں موجود تمام مسافروں اور عملے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تھائی لینڈ میں مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور ایک ٹیم بنکاک بھیجی ہے۔
خیال رہے کہ جہاز میں دوران پرواز جھٹکوں سے مسافروں کی ہلاکت کے واقعات خال خال ہی ہوتے ہیں۔ گزشتہ برس مئی میں دہلی سے سڈنی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بھی کئی مسافر زخمی ہو گئے تھے۔
ماہرین کا کہنا کہ دوران پرواز طیارے میں موت کا سبب بننے والی ایسی چوٹیں عام طور پر اس وقت لگتی ہیں جب مسافر سیٹ بیلٹ نہیں باندھتے اور پائلٹ ان جھٹکوں کی پیشگی وارننگ نہیں دے پاتا۔

Recent Posts

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

9 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

20 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

28 mins ago

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

36 mins ago

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ…

1 hour ago