ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں سے تین گنا زیادہ ہے، ہم 36 ارب روپے ٹیکس جمع کرسکتے ہیں اگر آدھا بھی ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے تمباکو سیکٹر میں ٹیکس چوری سے سے متعلق نسٹ یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس چوری کو جرم نہیں سمجھا جاتا، اسمبلی کے فلور پر اس بات کی نشاندھی کرتا رہا ہوں۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ نسٹ اور پاکستان ٹوبیکو نے غیر قانونی سگریٹس کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی ہے، یہ تحقیقاتی رپورٹ قابل اعتماد ہوگی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کابینہ میں بھی اس معاملے پر بات کرچکا ہے پاکستان میں ٹیکس چوری ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں سے تین گنا زیادہ ہے پاکستان میں ٹیکس وصولیاں 36 ہزار ارب روپے ہوسکتی ہیں اگر آدھا بھی ٹیکس اکٹھا ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کو لوگ کرپشن اور بے ایمانی نہیں سمجھتے اور نہ ہی اس عمل کو جرم سمجھا جاتا ہے، ایف بی آر کی ملی بھگت سے ٹیکس چوری آج بھی جاری ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ غیر قانونی سگریٹس تیار کرنے والے اسمبلیوں میں پہنچ چکے ہیں، پاکستان ٹوبیکو اور فلپ مورس 170 ارب روپے سالانہ ٹیکس ادا کرتے ہیں غیر قانونی سگریٹس برانڈز صرف دو ارب روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ٹائروں، الیکٹرانکس ، اور ریٹیل سیکٹر میں ٹیکس چوری ہورہی ہے انڈر انوائسنگ سے تین ارب ڈالرز کی ٹیکس چوری ہو رہی ہے 2800 ارب روپے کے ٹیکس چوری کے مقدمات عدالتوں میں زیر التواء ہیں ٹیکس چوری ہماری معاشی خود مختاری کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

14 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

24 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

36 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

42 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

48 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

57 mins ago