وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی .

ا علامیہ کے مطابق وفد نے معاشی حالات کی بہتری کےلیے حکومتی اقدامات کو سراہا .

وفد نے وفاقی وزیر خزانہ کو کاروبار کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا . اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا . وفد نے ٹیکس نیٹ میں ٹیکس نہ دینے والے شعبوں کو شامل کرنے پر زور دیا اوردستاویزی کاروبار کی حوصلہ افزائی کےلیے تجاویز بھی دیں .

وزیرخزانہ نے وفد کے کاروبار سے متعلق تحفظات کو تسلیم کیا اور کہا کمپنی ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں مدد کر رہی ہے . وزیر خزانہ نے کہا ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا،تاجر برادری کی پیش کردہ تجاویز پر غور کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں