پی آئی اے کی جانب سے معاملہ پہلے سفارتی سطحوں پر اٹھایا گیا مگر اجازت نہ ملی . پی آئی اے کے استحصالی رویہ کی نشاندہی پر وزیر ہوابازی نے کویت ائیرلائن کو بھی روکنے کی حکم صادر کیا . بتایا گیاہے کہ پاکستان اور سول ایوی ایشن کے دبائوپر قومی ائیرلائن کو بھی کویت آپریشن کی اجازت مل گئی . چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوں سے کررہا ہے . انہوں نے کہاکہ پی آئی اے پوری جانفشانی سے پاکستانیوں کی مدد اور خدمت میں مشغول رہے گی . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا . پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی، پابندی کے باعث قومی ائیرلائن کویت نہیں جا سکتی تھی جبکہ کویتی ائیرلائن آزادانہ پاکستان پرواز کررہی تھی .
متعلقہ خبریں