عمران خان کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے کا 2صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے سماعت کی، 2 فروری کو لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جو 9 مئی 2023 کو بنایا گیا، لارجر بنچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاپر شامل تھے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد بنچ کے 2 ارکان نے فیصلہ دیا، چیف جسٹس عامر فاروق 10 مئی 2023 کو بیچ سے الگ ہو گئے۔ عدالت کی جانب سے مزید کہا گیاہے کہ چیف جسٹس نے 2ججز کا فیصلہ سربمہر کرنے کی ڈائریکشن دی تھی، چیف جسٹس کی ہدایت پر یہ نیا بنچ تشکیل دیا گیا، آج اوپن کورٹ میں فریقین اور صحافیوں کی موجودگی میں لفافے کو ڈی سیل کیا گیا، معلوم ہوا کہ جسٹس محسن کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے تفصیلی فیصلہ دیا، دونوں ممبرز نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست کو خارج قرار دیا، بنچ کے اکثریتی فیصلے میں پٹیشن خارج کر دی گئی ،ہمارا خیال ہے کہ اس کیس میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago