کہیں توہین ہو تو میرا نام سب سے پہلے آجاتا ہے, فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کسی کی تذلیل کی نہ کسی کو پوائنٹ آؤٹ کیا، میں تو شواہد کے ساتھ ٹھوس بات کرتا ہوں،کہیں توہین ہو تو میرا نام سب سے پہلے آجاتا ہے، لوگوں کو مجھ سے بہت محبت ہے .

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے مجھے موقع دیا، میں قوم کو ایک پیج پر لے آیا ہوں، وہ ہے عدل اور انصاف کا فورم، ہم سب آئین اور قانون کی بالادستی پر متحد ہوگئے ہیں .

میں نے ایک تقریر کی، اس کے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں . میں نے کسی کی تذلیل کی نہ کسی کو پوائنٹ آؤٹ کیا، میں تو شواہد کے ساتھ ٹھوس بات کرتا ہوں،پاکستان میں نشاندہی کرنا، احتساب کرنا بھی جرم ہے .
ان کا مزید کہنا تھا کہ رؤف حسن پر حملہ کی مذمت کرتا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں