لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا .

جیل حکام کے مطابق تمام کیسز میں رہائی ملنے کے بعد چودھری پرویز الہٰی کو رہا کیا گیا .

پرویز الہیٰ کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوکر ظہور الہی پیلس پہنچ گئے .

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت منظورکی تھی .

. .

متعلقہ خبریں