اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دل اپنا کام صحیح سے انجام نہ دے تو انسان کا جسم بھی محتاج ہو جاتا ہے کیونکہ دل پورے جسم میں خون کی ترسیل کرتا ہے اور جب پمپنگ اعضاء ہی کام نہ کرے تو جسمانی کمزوریاں ہمیں اپنے روزمرہ کے کام بہتر طور پر سرانجام دینے نہیں دیتی اور یوں ہمیں خطرناک بیماریاں آگھیر لیتی ہیں۔دل کی صحت اچھی ہے یا نہیں اس بات کو پتہ لگانے کا گھر میں ٹیسٹ کرنے کا ایک آسان طریقہ ماہرین کی نظر سے آپ بھی جان لیں تاکہ آپ خود کو صحت مند اور دل کی مضبوط رکھنےمیں
اپنی مدد آپ کرسکیں۔ویب سائٹ برائٹ سائیڈ رڈل کے ماہرین کے مطابق نظام دوران خون اور دل کی صحت چیک کرنے کا ایک انتہائی آسان ٹِسٹ یہ ہے کہ:• ایک پیالے کو ٹھنڈے پانی سے بھر دیں اور اس میں برف کے چند ٹکڑے آئس کیوبز ڈال لیں۔• پھر اس میں اپنے ہاتھوں کو ۳۰ سیکنڈز تک پانی میں ڈبوئیں رکھیں۔• جب آپ 30سیکنڈ کے بعد ہاتھ پانی سے باہر نکالیں گے تو آپ کو دو طرح کے رزلٹ نظر آئیں گے:” ٹھنڈے پانی میں رہنے کے باعث آپ کی انگلیاں سرخ ہو جائیںگی جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے نظام دوران خون میں کوئی رکاوٹ نہیں اور آپ کے خون میں آکسیجن کی کافی مقدار موجود ہے یعنی پورے جسم میں خون کی گردش بہتر طریقے سے ہو رہی ہے اور دل کی صحت اچھی ہے”۔”اگر آپ کی انگلیاں نیلے یا پیلے رنگ کی ہو جائیں یو یقینی طور پر خطرے کی علامت ہے۔ اس کا مطلب ہو گا کہ جسم میں خون کی گردش ٹھیک نہیں ہو رہی ، خون میں آکسیجن کی مقدار بھی کم ہے اور دل کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔” اس کی وجہ یہ ہے کہ:انگلیاں پیلی اس وقت ہوتی ہیں جب خون کے سرخ خلیات میں آکسیجن کا لیول کم ہو اور جسم میں اس کی گردش سست ہو رہی ہو۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…