بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت4جون تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت4جون تک ملتوی کردی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں بانی پی ٹی آئی کی 6اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے درخواستوں پر سماعت کی،پی ٹی آئی وکلا نے سماعت ملتوی کرکے آئندہ تاریخ پر دلائل دینے کی استدعا کردی۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ آج 190ملین پاؤنڈز کیس اور دوپہر میں سائفر کیس کی ماعت ہے،جج افضل مجوکا نے کہاکہ میں گزشتہ سماعت پر بھی لمبی تاریخ دینا چاہ رہا تھا،آپ نے ہی ضمانتوں پر دلائل کیلئے آج کی تاریخ رکھوائی،پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ ہمیں لگا سائفر کیس ختم ہو جائے گا لیکن آج سماعت مقرر ہے،گزشتہ سماعت پر اڈیالہ جیل حکام نے بتایا تھا کہ ویڈیو لنک سسٹم ہری پور سے آ رہا ہے،ویڈیو لنک سسٹم آ چکا ہے، اڈیالہ جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی حاضری کی ہدایت کی جائے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 4جون تک ملتوی کردی ۔

Recent Posts

مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

بجٹ کے بعدمہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کے بعد ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں…

2 hours ago

سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

عامر خان کے بیٹے جنید کی فلم کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم ’مہاراج‘ کے نیٹ فلکس…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر…

2 hours ago

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، امید ہے وعدے پورے کریں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا،…

3 hours ago