سعودی عرب سے 92 پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے جعلسازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے 8 کروڑ کے فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد میں نجی پروموٹر کمپنی کا مالک غلام فرید اور بروکر ذوالفقار علی شامل ہیں۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے 108 نرسیں بھجوانے کا کنٹریکٹ حاصل کیا تھا جس کا خرچہ سعودی کمپنی نے ادا کیا لیکن ملزمان نے ہرنرس سے 4،4 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔بعد ازاں، سعودی سسٹم میں اندراج کے دوران بھی ہیراپھیری کی گئی اور ایک ہی بار کوڈ پر 92 نرسیں بھجوائیں گئیں جس کے بعد سعودی حکومت نے جعل سازی پر تمام نرسوں کو بلیک لسٹ کرکے وطن واپس بھجوایا۔

واضح رہے کہ حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران معاملہ وزیراعظم شہبازشریف کے بھی علم لایا گیا۔

Recent Posts

شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کی آمدآمد،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا۔ تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ میں…

2 hours ago

سیاسی و حکومتی معاملات پر مذاکرات کیلئے ایم کیوایم کی 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی…

2 hours ago

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پرسوارا بھاسکر کا بیان بھی سامنے آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی…

2 hours ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

2 hours ago

چمن،ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شدید زخمی

چمن (قدرت روزنامہ)چمن روغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایف سی فورسیز کی گاڑی پر…

3 hours ago

’(ن) لیگ سے اتحاد ایک بھیانک تجربہ ہے‘پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب سلیم حیدر کا حیران کن بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آزادی اظہار…

3 hours ago