راولپنڈی میں پولیس اہلکار نے اپنی 14 سالہ رشتہ دار لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ ) پولیس اہلکار نے راولپنڈی میں 14 سالہ یتیم رشتے دار طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کی حدود پھوپھا نے 14 سالہ یتیم طالبہ سے زیادتی کی۔ ملزم پولیس اہلکارہے جسکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔متاثرہ بچی کی والدہ کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متاثر لڑکی کی والدہ شوہر کے انتقال کے بعد اپنی 4 بیٹیوں کے ساتھ ساس، سسر اور دیور کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ان بچیوں کا پھوپھا 35 سالہ عبیدالرحمٰن اکثر گھر آتا تھا۔ گزشتہ روز ملزم گھر آیا تو میں بچیوں کے ساتھ اکیلی تھی اور چھت پر گندم صاف کرنے گئی ہوئی تھی۔

والدہ کے مطابق عبیدالرحمٰن نے میری نویں جماعت کی طالبہ 14 سالہ بیٹی کو اسلحے کےزور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری ماں اور بہنوں کو جیل میں بند کروا دوں گا کیونکہ میں پولیس میں ہوں۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس نے رابطہ کرنے پر تصدیق کہ ملزم راولپنڈی پولیس میں تعینات ہے جبکہ ایس ایچ او ملک کاشف کا کہنا تھا کہ ملزم روپوش ہے جسکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزم کی گرفتاری پر صورتحال مزید واضح ہوگی

Recent Posts

شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کی آمدآمد،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا۔ تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ میں…

4 hours ago

سیاسی و حکومتی معاملات پر مذاکرات کیلئے ایم کیوایم کی 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی…

4 hours ago

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پرسوارا بھاسکر کا بیان بھی سامنے آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی…

4 hours ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

5 hours ago

چمن،ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شدید زخمی

چمن (قدرت روزنامہ)چمن روغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایف سی فورسیز کی گاڑی پر…

5 hours ago

’(ن) لیگ سے اتحاد ایک بھیانک تجربہ ہے‘پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب سلیم حیدر کا حیران کن بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آزادی اظہار…

6 hours ago