نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا حکومتی فیصلہ بدستور نافذالعمل ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع نہیں۔ہائیکورٹ میں ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
وفاقی حکومت نے موبائل نیٹ ورک کمپنیز کے خلاف کارروائی پر جاری اسٹے آرڈر خارج کرنے کی متفرق درخواست دائر کی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک بات واضح کر دوں کہ حکمِ امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے، اسٹے آرڈر صرف درخواست گزاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تھا، حکومت کا سمز بلاک کرنے کا آرڈر اب بھی اِن فیلڈ ہے، عدالت سمجھ سکتی ہے کہ حکومت معاشی ریفارمز پر فوکس کر رہی ہے، یہ اقدام بھی اُنہی ریفامرز کے تناظر میں لیا گیا ہو گا، عدالت کوشش کرے گی کہ جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ ہو جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت جون تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

9 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

15 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

19 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago