پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں اضافہ ہو گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال ملکی معیشت کے حجم میں صرف 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ ملکی معیشت کا حجم 341 ارب ڈٓالر سے بڑھ کر 375 ارب ڈٓالر تک پہنچ گیا۔
پاکستانیوں کی ماہانہ فی کس آمدن 7 ہزار 544 روپے تک بڑھ گئی۔ رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن میں 90 ہزار 534 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا اور سالانہ فی کس آمدن 4 لاکھ 75 ہزار 281 روپے رہی۔ گزشتہ مالی سال فی کس سالانہ آمدن 3 لاکھ 84 ہزار 747 روپے تھی۔
دستاویز کے مطابق ڈالرز میں فی کس سالانہ آمدن میں بھی 129 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال ڈالر ٹرم میں فی کس آمدنی 1551 ڈالر تھی۔
ملکی معیشت کے حجم میں مقامی کرنسی میں 22 ہزار 170 ارب روپے اضافہ ہوا۔ حجم میں نمایاں اضافے کی وجوہات میں ڈبل ڈیجٹ میں مہنگائی شامل ہے۔ معیشت کا مجموعی حجم 106 ہزار 45 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

آئی سی سی فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2024 کا اعلان، افغانستان کے راشد خان کپتان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ…

6 mins ago

وزیر دفاع کے بیان کا انداز پاک افغان تعلقات بہتر ہونے کی علامت نہیں: فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

14 mins ago

ایک سیاسی جماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح کی بنیاد پر نا اہل ہوئی: جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ…

32 mins ago

سیاحوں کیلئے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلانے کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبے کی منظور دے…

36 mins ago

حافظ آباد میں پولیس کا گھر پر چھاپہ، اہلکاروں کے مبینہ تشدد سےخاتون جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پولیس اہلکاروں کے ایک گھر پر چھاپے کے دوران…

44 mins ago

مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارش سے 6 افراد جاں بحق، بلوچستان کو کے پی سے ملانے والی ہائی وے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مشرقی حصے میں 5 روز سے جاری شدید بارشوں کے…

52 mins ago