فیکٹ چیک: کیا متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلیے ویزا پر نئی پابندی لگا دی؟


ان دعوؤں کے بعد یو اے ای کا سفر کرنے والے پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ دبئی نے 42 سال سے کم عمر کے تنہا سفر کرنے والے پاکستانی مردوں کو ویزا جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ ان دعوؤں کے بعد خصوصاً یو اے ای کا سفر کرنے والے پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر صارف نے ٹوئٹ کیا کہ دبئی نے 42 سال سے کم عمر کے تنہا سفر کرنے والے پاکستانی مردوں کو ویزہ جاری کرنا بند کر دیا ہے جس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور مقامی ٹریول انڈسٹری کے کئی قابل اعتبار لوگوں نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔“
سوشل میڈیا پر مذکورہ ٹوئٹ تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد ویزا پابندیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی۔ تاہم مکمل چھان بین پر انکشاف ہوا ہے کہ وائرل ہونے والی ٹوئٹ غیر مصدقہ اور غلط ہے۔ دبئی نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس نے حالیہ دنوں میں پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کرنا بند کیے ہیں۔
دبئی جانے والے 42 سال سے کم عمر کے تنہا سفر کرنے والے پاکستانی مردوں کے لیے وزٹ یا ورک ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں جس میں غلط معلومات پھیلائی گئی ہو۔ اس سے قبل گزشتہ برس اسی طرح کی افواہوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کئی پاکستانی شہروں کے رہائشیوں کو وزٹ ویزے کا اجرا روک دیا ہے۔
ان افواہوں کے تدراک کے لیے پاکستان کے دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے بعض شہروں سے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے پر کسی خاص پابندی کی تردید کی۔
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل نے بھی ان افواہوں کو ”جعلی خبریں“ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسی کوئی پابندیاں نافذ نہیں کی گئیں۔

Recent Posts

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

2 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

10 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

36 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

46 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

1 hour ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

1 hour ago